حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 26ویں یومِ تاسیس کو تجدیدِ عہد کے دن کے طور پر منائیں اور درج ذیل امور مد نظر رکھیں۔ زیادہ وقت تعلیمی سرگرمیوں میں صرف کرنا، تعلیمی اداروں میں طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف آواز بلند کرنا، اسلامی تہذیب و ثقافت کے احیاء، تعلیمی اداروں میں پھیلائے جانے والے ملحدانہ اور مذہب بیزار افکار کا محاسبہ کرنا، معاشرے میں تیزی سے فروغ پانے والی بے راہروی، بے حیائی، جہالت، عریانی اور گمراہی کے سامنے بند باندھنا، طلبہ اور جوان طبقے کے اندر شعور، تحمل، برداشت اور اتحاد و وحدت سے محبت کا تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرنا، دھڑے بندیوں سے اجتناب کرنا۔
انہوں نے کہا کہ اچھے پیمانے پر اپنی دینی، اسلامی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت سے جہاں جدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ و ہم قدم رہ سکیں گے وہاں آخرت میں بھی کامیابی و سرخروئی حاصل ہوگی اور یہی ہم سب کا یہ امر تسلیم شدہ ہے کہ ہر معاشرے کی اساس اور ہر نظریے کی ترویج و تقویت میں نوجوانوں کا کردار بنیادی نوعیت کا حامل رہا ہے۔ ہر تحریک نے جہاں بزرگوں کی رہنمائی میں سفر طے کیا ہے وہاں نوجوان طبقے کی حمایت نے اس سفر کو مزید آسان کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترویج میں نوجوان ہمیشہ اول دستے کے طور پر متحرک رہے ہیں۔
![انسانی معاشرے کی ترویج میں نوجوان ہمیشہ اول دستے کے طور پر متحرک رہے ہیں انسانی معاشرے کی ترویج میں نوجوان ہمیشہ اول دستے کے طور پر متحرک رہے ہیں](https://media.hawzahnews.com/d/2023/07/01/4/1861772.jpg?ts=1688203157000)
جے ایس او پاکستان کے 26ویں یومِ تاسیس کے موقع پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام:
انسانی معاشرے کی ترویج میں نوجوان ہمیشہ اول دستے کے طور پر متحرک رہے ہیں
حوزہ/ ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر تحریک نے جہاں بزرگوں کی رہنمائی میں سفر طے کیا ہے وہاں نوجوان طبقے کی حمایت نے اس سفر کو مزید آسان کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترویج میں نوجوان ہمیشہ اول دستے کے طور پر متحرک رہے ہیں۔حقیقی ہدف ہے۔
-
نوجوان وہ طبقہ ہےجس پر ملک کی تعمیر کے لیے اعتماد کیا جا سکتا ہے، امام جمعہ کربلا
حوزہ/نمایندہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی حجت الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے حکومتی اعلیٰ قیادت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے ضرروری ہے کہ نوجوان…
-
نوجوانوں کا دینی رجحان رہبر معظم کی نظر میں
حوزہ/ آج کا نوجوان طبقہ اس طرف مائل ہے کہ مذہبی مفاہیم اور مسائل کو بیان اور واضح کیا جائے۔ یہ طبقہ دین کو استدلال، منطق، معرفت اور وسعت نطری کے ذریعہ…
-
گلگت؛ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے گلگت میں شعبہ جوان کی پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی
حوزہ/ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کا دارومدار اس کے نوجوان طبقے کی استعداد و صلاحیتوں پر ہوتا ہے ہمارا مقصد نوجوان…
-
نوجوانوں کی زندگی کا مقصد دین محمدی اور سیرت آل محمد پر گامزن کرنا ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ میں آج سے تقریباً 40 سال پہلے کی آئی ایس او اور آج کی آئی ایس او کو دیکھتا ہوں تو بہت فرق ہے، آج وہ حُسن ضرور ہے،…
-
عالمی سطح پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیتوں کا اعتراف
حوزہ/قومیں وہی زندہ اور باشعور سمجھی جاتی ہیں جن کا نصب العین تعلیم و تحقیق ہوتا ہے۔ کوئی بھی سماج اس دنیا میں اگر عزت و وقار کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور…
-
آیت اللہ مدرسی:
اسلام دشمن عناصر سازش کے تحت اتحاد اسلامی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں
حوزہ/ عراق کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ مدرسی نے اسلام دشمن عناصر کی جانب سے سازش کے تحت اسلامی اتحاد و وحدت کو متاثر کرنے کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے…
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
مسلم امہ متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتی ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی سے ملاقات کے دوران کہا: مجمع جہانی اہل بیت…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا صدر اور وزیراعظم کو خط؛
محرم و صفر میں مجالس اور جلوس عزا کے انعقاد کو بلا رکاوٹ و آزادی کے ساتھ منانا یقینی بنایا جائے
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ کی جانب سے صدر، وزیراعظم کو خطوط ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں محرم الحرام و صفر المظفر میں مجالس اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کو…
-
نمائندہ ولی فقیہ زنجان ایران:
سوئیڈش حکومت کو قرآن مجید کی توہین پر جواب دینا ہوگا
حوزہ/ صوبۂ زنجان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایک بیان میں قرآن مجید کی توہین پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ